امریکہ: ملٹن طوفان سےاموات کی تعداد 16 ہوگئی، 30 لاکھ افراد بجلی سے محروم
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i437817-امریکہ_ملٹن_طوفان_سےاموات_کی_تعداد_16_ہوگئی_30_لاکھ_افراد_بجلی_سے_محروم
امریکا میں صدی کے سب سے خطرناک سمندری طوفان ملٹن نے ریاست فلوریڈا میں تباہی مچادی جس سے 16 افراد ہلاک ہوگئے۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Oct ۱۱, ۲۰۲۴ ۰۷:۵۴ Asia/Tehran
  • امریکہ: ملٹن طوفان سےاموات کی تعداد 16 ہوگئی، 30 لاکھ افراد بجلی سے محروم

امریکا میں صدی کے سب سے خطرناک سمندری طوفان ملٹن نے ریاست فلوریڈا میں تباہی مچادی جس سے 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

سحرنیوز/دنیا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان کے بعد بگولوں نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں اور درخت گرگئے جب کہ فلوریڈا میں طوفان سے اموات کی تعداد 16 ہوگئی ہے اور  30  لاکھ سے زیادہ صارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔
طوفان کے باعث فلوریڈا کے ساحلی علاقوں سے 72 لاکھ افراد کو علاقہ خالی کرنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
اس سے پہلے طوفان ہیلین فلوریڈا سے ٹکرایا تھا جس سے جنوبی ریاستوں میں تقریباً 250 اموات ہوئی تھیں۔