امریکہ میں صدارتی انتخابات کملہ ہیرس اور ٹرمپ میں سخت مقابلہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i438523-امریکہ_میں_صدارتی_انتخابات_کملہ_ہیرس_اور_ٹرمپ_میں_سخت_مقابلہ
امریکہ میں صدارتی انتخابات کی ووٹنگ شروع ہو گئی ہے اور ریاست نیو ہمپشائر میں دونوں امیدواروں نے برابر کے ووٹ حاصل کئے ہیں۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Nov ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۱:۱۷ Asia/Tehran
  • امریکہ میں صدارتی انتخابات کملہ ہیرس اور ٹرمپ میں سخت مقابلہ

امریکہ میں صدارتی انتخابات کی ووٹنگ شروع ہو گئی ہے اور ریاست نیو ہمپشائر میں دونوں امیدواروں نے برابر کے ووٹ حاصل کئے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ ووٹنگ کا باضابطہ طور پر آغاز ریاست ہمپشائر کے علاقے ڈیکس ویل نوچ سے ہوا جہاں دونوں امیدواروں، کملہ ہیرس اور ٹرمپ نے برابر کے ووٹ حاصل کئے۔

امریکہ کا یہ علاقہ امریکہ اور کینیڈا کی سرحد پر واقع ہے جہاں آبادی بھی بہت کم ہے اور صرف چھے ووٹ تھے جن میں سے تین تین ووٹ دونوں امیدواروں کے درمیان بٹ گئے۔