Nov ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۷:۴۰ Asia/Tehran
  • ہالینڈ کی پولیس نے غزہ کے حامی 50 مظاہرین کو گرفتار اور 340 کو ایمسٹرڈیم سے نکال دیا

ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم کی پولیس نے غزہ کے حامی پچاس مظاہرین کو گرفتار جبکہ تین سو چالیس کو فلسطین کی آزادی کے لئے پرامن مظاہرہ کرنے کے جرم میں ایمسٹرڈیم سے نکال دیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: ایمسٹرڈیم کی پولیس نے کہا ہے کہ اس نے دس نومبر کو مظاہروں پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے فلسطین کے تین سو سے زیادہ حامیوں کو مظاہرے کے مقام سے نکال دیا ہے اور پچاس کو گرفتار کر لیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ سیکڑوں افراد نے ہالینڈ کے دارالحکومت کے ڈیم اسکوائر میں مظاہرہ کیا۔ انہوں نے جنگ غزہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فلسطین کو آزاد کرو اور ایمسٹرڈم کے لئے نسل کشی قابل قبول نہیں ہے کے نعرے لگائے ۔ اس مظاہرے کے دوران مقامی عدالت نے سٹی کونسل کی سفارش پر مظاہروں پر پابندی لگا دی اور اسی کو بنیاد بنا کر پولیس نے سیکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے تین سو چالیس افراد کو بسوں پر سوار کرنے کے بعد شہر کے مضافاتی علاقوں میں لے جاکر اتار دیا جبکہ پچاس مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

 

ٹیگس