روس کا یوکرین کے دارالحکومت اور دوسرے اہم شہروں پر بیلیسٹک میزائلوں اورڈرون سے حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i438871-روس_کا_یوکرین_کے_دارالحکومت_اور_دوسرے_اہم_شہروں_پر_بیلیسٹک_میزائلوں_اورڈرون_سے_حملہ
روس نے یوکرین کے دارالحکومت کی اف اور دوسرے بعض اہم شہروں پر میزائل حملے کئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۴:۵۰ Asia/Tehran
  • روس کا یوکرین کے دارالحکومت اور دوسرے اہم شہروں پر بیلیسٹک میزائلوں اورڈرون سے حملہ

روس نے یوکرین کے دارالحکومت کی اف اور دوسرے بعض اہم شہروں پر میزائل حملے کئے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: روس نے یوکرین کے دارالحکومت اور مغربی یوکرین میں واقع دوسرے اہم شہروں پر حملوں میں کروز اور بیلیسٹک میزائل نیز ڈرون استعمال کئے۔ ان حملوں کے بعد یوکرین کے ہمسایہ ملک پولینڈ نے بھی اپنی فضائیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

پولینڈ کے گورنر نے ایکس پیج پر اس سلسلے میں لکھا ہے کہ پولینڈ نے اپنے طیاروں، فوجیوں، راڈار اور ایئر ڈیفنس سسٹم کو بھی مکمل طور پر فعال کر دیا ہے۔

روئٹرز نے لکھا ہے کہ جنوب مشرقی یوکرین میں زاپروژیا کے علاقوں اور بحیرہ اسود میں واقع اودسا بندرگاہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔