اردن میں اسرائیل کے سفارت خانے پر حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i439081-اردن_میں_اسرائیل_کے_سفارت_خانے_پر_حملہ
اردن میں صہیونی سفارت خانے پر فائرنگ کی گئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۴, ۲۰۲۴ ۰۷:۰۷ Asia/Tehran
  • اردن میں اسرائیل کے سفارت خانے پر حملہ

اردن میں صہیونی سفارت خانے پر فائرنگ کی گئی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ اردن کے دارالحکومت امان میں اسرائیل کے سفارت خانے پر ایک مسلح شخص نے فائرنگ کی ہے۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ سفارت خانے پر فائرنگ کے بعد اردن کی پولیس نے جائے حادثہ کو بند کردیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق امان میں صہیونی سفارت خانے کی طرف جانے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کی گئی ہے۔ علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔
پولیس نے سفارت خانے کو محاصرے میں لینے کے بعد اردگرد کے گھروں پر چھاپہ مارکر تلاشی لینا شروع کیا ہے۔