شامی علاقے قنطیرہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت
Dec ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۰:۱۶ Asia/Tehran
غزہ و لبنان کے بعد اب شام میں اپنے پیر پسارنے کا خواب دیکھنے والی غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت اور ناجائز قبضے کا سلسلہ جاری ہے۔
سحرنیوز/دنیا: لبنانی نیوز چینل المنار کے مطابق صیہونی دہشتگردوں نے قنیطرہ کے بعث شہر میں بنائے گئے دفاعی مورچے کو ہٹا کر اس شہر میں دراندازی کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صیہونی دہشتگردوں نے بعث شہر کے باشندوں کو اپنے ہتھیار جمع کرانے کے لئے دو گھنٹوں کی مہلت اور ساتھ ہی دھمکی دی کہ وہ لوگوں کے اختیار میں موجود ہتھیاروں کو تحویل میں لینے کے لئے شہر کے اندر دھاوا بولیں گے۔ اُدھر درعا صوبے سے اطلاعات ہیں کہ صیہونی دہشگردوں نے حوض یرموک علاقے میں دو قریوں جملہ اور معربہ پر اپنا ناجائز قبضہ جما لیا ہے