تیرہ ہزار پانچ سو سے زیادہ صیہونی نفسیاتی مریض
Dec ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۳:۱۸ Asia/Tehran
7 اکتوبر 2023 کو طوفان الاقصی کے آغاز سے اب تک 13,500 سے زیادہ صیہونی، نفسیاتی امراض کے علاج کے مراکز سے رجوع کر چکے ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: اسرائیل کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 13,500 سے زیادہ صہیونی نفسیاتی بیماریوں کے مراکز سے رجوع کر چکے ہيں۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی وزارت جنگ کے متعلقہ شعبے میں ہر ماہ تقریباً ایک ہزار نئے فوجیوں کے نام درج کیے جاتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے 51 فیصد افراد کی عمر 30 سال سے کم ہوتی ہے اور ان میں سے 43 فیصد ذہنی صدمے کا شکار ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ متعدد صیہونی فوجی نفسیاتی مسائل کی وجہ سے خود کشیاں بھی کر چکے ہیں۔