ڈونلڈ ٹرمپ بدترین امریکی صدر کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے
جمی کارٹر کا انتقال 29 دسمبر 2024 کو 100 سال کی عمر میں ہوا۔
سحر نیوز/ دنیا: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جنہوں نے کئی بار جمی کارٹر کو اس ملک کا بدترین صدر کہا تھا، اب انہیں واقعی ایک اچھا آدمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صدر کارٹر کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔
امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو امریکی صدر کے طور پر اپنی مدت صدارت شروع کرنے والے ہیں، وہ گزشتہ برسوں میں کئی بار کارٹر کو بدترین امریکی صدر قرار دے چکے ہیں۔ اور2024 کے صدارتی انتخابی مہم کے دوران، انہوں نے کہا تھا کہ جو بائیڈن نے بدترین صدر کے طور پر کارٹر کی جگہ لے لی ہے۔
جمی کارٹر کا انتقال 29 دسمبر 2024 کو 100 سال کی عمر میں ہوا۔ جمی کارٹر ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن اورامریکہ کے 39 ویں صدر تھے وہ1977 سے 1981 سے امریکہ کے صدر رہے۔