یمن کے حملے کے بعد بن گورین ایئرپورٹ کی سرگرمیاں متاثر
صیہونی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ فلسطین کے بن گورین ہوائی اڈے پر یمن کی مسلح افواج کے حملے کے بعد بنگورین ایرپورٹ کے لئے تمام بین الاقوامی پروازیں روک دی گئی ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: اسرائیل کے بنگورین ایرپورٹ کی سرگرمیاں ٹھپ پڑجانے کے بعد مقبوضہ فلسطین کی سیکورٹی کی صورت حال اور اسی طرح اسرائیل کی سیاحت کی صنعت بری طرح سے متاثر ہوگئی ہے۔ صیہونی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ فلسطین کے بن گورین ہوائی اڈے پر یمن کی مسلح افواج کے حملے کے بعد بنگورین ایرپورٹ سے آنے جانے والے مسافروں کی تعداد یومیہ ستر ہزار سے کم ہو کر چالیس ہزار رہ گئی ہے جبکہ پروازوں کی منسوخی اور معطلی سے بین الاقوامی ہوائی کمپنیوں کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔
ان کمپینوں کا کہنا ہے کہ بحران جاری رہنے کی صورت میں نہ صرف ٹرانسپورٹ کا عمل متاثر ہو گا بلکہ بین الاقوامی ایر لائن کمپنیوں کو مزید نقصان بھی اٹھانا پڑے گا۔قابل ذکر ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے صیہونی جارحیت کے جواب میں بن گورین ایرپورٹ کو نشانہ بنا کر سیکورٹی کے لحاظ سے صیہونی حکومت کا غرور خاک میں ملا دیا ہے۔