روس یوکرین جنگ میں تیزی، دونوں طرف سے حملے ہوئے تیز
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i444721-روس_یوکرین_جنگ_میں_تیزی_دونوں_طرف_سے_حملے_ہوئے_تیز
روس یوکرین جنگ میں تیزی آگئی ہے اور یوکرین نے وسیع ڈون حملے میں چار روسی فضائی مراکز اور چالیس جنگی طیارے تباہ کردینے کا دعوی کیا ہے۔
(last modified 2025-06-02T10:19:16+00:00 )
Jun ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۳:۴۴ Asia/Tehran
  • روس یوکرین جنگ میں تیزی، دونوں طرف سے حملے ہوئے تیز

روس یوکرین جنگ میں تیزی آگئی ہے اور یوکرین نے وسیع ڈون حملے میں چار روسی فضائی مراکز اور چالیس جنگی طیارے تباہ کردینے کا دعوی کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: یوکرین نے اعلان کیا ہے کہ اس نے روس کے اندر ڈرون حملوں سے فضائیہ کے متعدد مراکز اور کم سے کم چالیس جنگی طیاروں کو تباہ کردیا ہے۔ یوکرین کا کہنا ہے کہ روسی فضائیہ کے جن مراکز کو تبادہ کیا گیا ہے ، ان میں اولنیا اور بیلایا ایئر بیس بھی شامل ہیں جو سرحد کے قریب واقع ہیں۔

 یوکرین نے دعوی کیا ہے کہ اس نے اس وسیع ڈرون آپریشن میں ان روسی طیاروں کو تباہ کردیا ہے جو یوکرین پر حملے میں استعمال ہوتے تھے۔ روس یا دیگر ممالک کی جانب سے یوکرین کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔