Jun ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran

صیہونیوں نے تل ابیب میں احتجاجی مظاہرہ کرکے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

سحرنیوز/دنیا: صیہونیوں نے تل ابیب میں ایک بڑا مظاہرہ کرکے حماس کے ساتھ جنگ بندی اور صیہونی قیدیوں کے واپسی کا مطالبہ کیا۔ صیہونیوں نے بنیامین نیتن یاہو اور اس کی کابینہ کے خلاف نعرے لگا کر کہا کہ غزہ میں جنگ طولانی ہونے سے اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کا عمل مزید تاخیر کا شکار ہوگا۔

  مظاہرین نے حکومت کے عہدیداروں کی رہائشگاہوں اور دفاتر کے سامنے مظاہرہ کرکے اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے لئے فوری جنگ بندی پر زور دیا اور دھمکی دی کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو بیت المقدس سمیت دیگر شہروں میں بھی اسی طرح کے مظاہرے کئے جائيں گے 

ٹیگس