یوکرین جنگ کے معاملے میں امریکا اور چین کے درمیان نوک جھونک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i445949-یوکرین_جنگ_کے_معاملے_میں_امریکا_اور_چین_کے_درمیان_نوک_جھونک
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یوکرین کے معاملے میں امریکا اور چین کے درمیان نوک جھونک کی خبر ہے.
(last modified 2025-07-28T06:12:23+00:00 )
Jul ۲۸, ۲۰۲۵ ۰۴:۱۱ Asia/Tehran
  • یوکرین جنگ کے معاملے میں امریکا اور چین کے درمیان نوک جھونک

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یوکرین کے معاملے میں امریکا اور چین کے درمیان نوک جھونک کی خبر ہے.

سحرنیوز/دنیا: یوکرین کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکا نے چین سے مطالبہ کیا کہ وہ روس سے کہے کہ یوکرین میں جارحیت بند کردے۔ اس کے جواب میں چینی مندوب نے کہا کہ امریکا دوسروں پر الزام لگانے کی کوشش کرتا ہے جو بند ہونی چاہیے۔ چینی مندوب نے یوکرین جنگ میں چین کے کردار کے بارے میں امریکی الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ روس یوکرین جنگ میں چین فریق نہیں ہے اور اس نے دونوں ميں سے کسی بھی فریق کو اسلحے نہیں دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا دوسروں پر الزام لگانا اور عسکریت پسندی بند کرے۔