امریکا کا طیارہ بردار بحری بیڑا کریبین سی میں پہنچ گیا
Nov ۱۲, ۲۰۲۵ ۰۹:۴۷ Asia/Tehran
امریکا اور کرییبین ممالک بالخصوص وینزوئلا کی کشیدگی میں شدت کے ساتھ ہی طیارہ بردار امریکی جنگی بحری بیڑا، یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ کریبین سی میں داخل ہوگیا
سحرنیوز/دنیا: امریکا کا طیارہ بردار جنگی بحری بیڑا جیرالڈ آر فورڈ چار نومبر کو آبنائے جبل الطارق کو عبور کرنے کے بعد مغربی افریقا کے ساحلوں کے نزدیک تعینات ہوگیا تھا۔
امریکی بحریہ کے اعلامیہ کے مطابق یہ طیارہ بردار جںگی بحری بیڑا تین دیگر جنگی بحری جہازوں کے ہمراہ ان سات بحری جہازوں سے ملحق ہوگیا ہے جن میں امریکی بحریہ کے ہزاروں فوجی موجود ہیں جو گزشتہ مہینوں کے دوران کریبین کے علاقے میں رہ چکے ہیں۔
رائٹرس نے دو امریکی عہدیداروں کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ
طیارہ بردار امریکی جنگی بحری بیڑا، جیرالڈ آر فورڈ لاطینی امریکا کے علاقے میں پہنچ گیا ہے ۔