Nov ۱۷, ۲۰۲۵ ۰۹:۵۴ Asia/Tehran
  • امریکہ میں تارکین وطن کے خلاف ایک بار پھر کریک ڈاؤن شروع

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی کے مطابق فیڈرل پولیس نے دستاویزات کے بغیر رہنے والے تارکین وطن کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی نے آپریشن میں حصہ لینے والی سیکورٹی اہلکارو  یا حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں، لیکن ریاستی حکام کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ شمالی کیرولینا نے تارکین وطن کو حراست میں لینے کے لیے وفاقی قوانین پر عمل درآمد کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

جب سے ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ امریکی صدر کا عہدہ سنبھالا ہے، ملک کی بیشتر ریاستوں میں تارکین وطن کے خلاف اقدامات اور من مانی گرفتاریوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگس