Dec ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۵:۲۵ Asia/Tehran
  • افغانستان میں ایک کروڑ ستر لاکھ افراد بھوک و افلاس میں سردیاں گزارنے پر مجبور: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں ایک کروڑ ستر لاکھ افراد بھوک و افلاس میں سردیاں گزار رہے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کے ادارۂ خوراک یا ورلڈ فوڈ پروگرام کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں غذائی قلت کا شکار بچوں کی تعداد چالیس لاکھ سے بڑھنے کا امکان ہے اور افغانستان میں بچوں کی غذائی قلت بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں معاشی بحران نے بھی افغان عوام کی زندگی مشکل بنادی ہے۔

 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان حکومت میں محدود روزگار اور کمزور معیشت نے معاشی حالات تباہ کردیے ہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ادھر اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسیف پہلے ہی افغانستان میں سنگین انسانی بحران کے حوالے سے خبردار کر چکی ہے۔ یونیسیف کے مطابق ملک میں دو سال سے کم عمر کے تقریباً نوے فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں جو ایک تشویشناک انسانی المیہ ہے۔

 

ٹیگس