کثیر قطبی دنیا میں دھمکیاں ناقابل قبول: روسی قانون ساز اسمبلی دوما کے اسپیکر
روسی قانون ساز اسمبلی دوما کے اسپیکر نے دوسرے ممالک کو دھمکیاں دے کر اپنے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے درپے بعض ممالک پر نکتی چینی کی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: روسی قانون ساز اسمبلی دوما کے اسپیکر ویاچیسلاو وولودین نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے پہلے اجلاس کے آغاز کی اسی ویں سالگرہ کے موقع پر روسی میسنجر میکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ گزشتہ برسوں میں، یہ واضح ہے کہ اہم اصول دوسری جنگ عظیم کے بعد قائم کیے گئے تھے، ایسے اصول جنہوں نے بڑے پیمانے پر کئی دہائیوں کے امن اور انسانی حقوق کے تحفظ کی بنیاد رکھی ہے۔"کرتے ہوئے اُسے ایک کثیر قطبی دنیا میں دھمکیاں ناقابل قبول ہیں۔"
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
روسی اسپیکر نے کسی ملک کا نام لیے بغیر لکھا کہ آج صورتحال تبدیل ہو گئی ہے اور بہت سے ممالک بنیادی قوانین کو نظر انداز کر رہے ہیں، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور دوسرے ممالک کو الٹی میٹم دیتے ہیں؛ یہ نقطہ نظر کثیر قطبی دنیا میں ناقابل قبول ہے۔ روسی اسپیکر نے خبردار کیا کہ اگر صورتحال یہی رہی تو انسانیت کو ایک دشوار مستقبل کا سامنا کرنا پڑے گا۔