اسپین: شدید گرمی کے باعث 212 افراد کی موت
اسپین میں شدید گرمی کی لہر کی وجہ سے کم از کم 212 افراد کی موت ہوگئی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسپین میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور گزشتہ صرف 4 دن میں شدید گرمی نے کم از کم 212 افراد کی جان لے لی ہے۔ اموات کے یہ اعداد و شمار میڈرڈ کے "انسٹی ٹیوٹو ڈی سالوڈ کارلوس سوم" نے بتائے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں انہیں 4 دن کے دوران 98 اموات ریکارڈ ہوئی تھیں جبکہ رواں سال یعنی 2026 میں اسی مدت میں یہ تعداد 212 تک پہنچ گئی ہے۔
نیشنل سینٹر آف ایپیڈیمیالوجی (سی این ای) کی سائنس داں ڈیانا گومیز کے مطابق جون کے مہینے میں اب تک 380 اموات شدید گرمی کے باعث ریکارڈ کی گئیں، جن میں سے 55 فیصد حالیہ گرمی کی لہر کے 4 دن میں ہوئیں۔
یورپ میں اسپین ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔
یہ ملک پہلے ہی شدید گرمی کا عادی رہا ہے لیکن حالیہ برسوں میں گرمی کی شدت واضح اضافہ ہوا ہے اور گرمی کے دوران وقفہ بھی کم ہوتا جا رہا ہے۔
اسپین کے موسمیاتی ادارے کے مطابق جون 2026 کے کچھ دن 1950 کے بعد سے سب سے زیادہ گرم دنوں میں شمار کیے گئے جبکہ جون 2025 پہلے ہی گرم ترین مہینہ تھا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel