قازقستان: بحری مشقوں کے دوران 14 فوجی ہلاک
قازقستان کے ساحلی علاقے میں بحری مشقوں کے دوران 14 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 3 کو بچا لیا گیا۔
سحرنیوز/دنیا: آج ملنے والی رپورٹوں کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو بحیرۂ خزر کے ساحل پر موسم میں اچانک خرابی اور تیز ہواؤں کے باعث پیش آیا۔
قازقستان کے مغربی علاقے منگستاؤ کی انتظامیہ نے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں بتایا ہے کہ جنگی تربیتی مشق کے دوران 17 اہلکار سمندر میں بہہ گئے تھے۔
قازقستان کی وزارتِ داخلہ کے مطابق ؤزارتِ دفاع کے 5 افسران کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار افراد میں بحریہ کے فرسٹ ڈپٹی کمانڈر بھی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق افسران کو غفلت اور بحری جہاز رانی کے قوانین کی خلاف ورزی کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
قازقستان کے صدر قاسم ژومارت توکایف نے واقعے کی وجوہات اور حالات کا تعین کرنے کے لیے حکومتی کمیشن کو تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel