جنوبی افریقہ میں فائرنگ کا واقعہ، 17 افراد ہلاک
جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے جنوب مغربی قصبے میں فائرنگ کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: پولیس کے مطابق کئی مسلح افراد نے قصبے کی بار میں موجود لوگوں پر اے کے 47 رائفلوں اور پستولوں سے گاہکوں پر فائرنگ کردی۔
پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق گزشتہ رات ساڑھے نو بجے کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق بار میں گولی لگنے سے چار خواتین سمیت 17 افراد ہلاک ہو گئے اور ایمبولینس سروس نے جائے وقوعہ پر ہی انہیں مردہ قرار دے دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے مبینہ طور پر بار کو نشانہ بنایا، پہلے نے پہلے باہر شراب پینے والے گاہکوں پر فائرنگ کی اور پھر اندر جا کر بھی فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں نے فرار ہونے سے قبل کچھ متاثرہ افراد کی تلاشی لی اور ان کے موبائل فون چھین لیے۔
پولیس نے مزید کہا کہ فائرنگ کے دوران دو گاڑیاں بھی نذرِ آتش کر دی گئیں اور یہ کہ فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ واقعے میں پندرہ دیگر افراد گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس سلسلے میں ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel