Sep ۰۶, ۲۰۱۵ ۱۷:۱۶ Asia/Tehran
  • رفح گذرگاہ تین دنوں کے لئے کھول دی جائے گی
    رفح گذرگاہ تین دنوں کے لئے کھول دی جائے گی

مصر کی حکومت نے تین دنوں کے لئے رفح گذرگاہ کھولنے کی خبر دی ہے

فلسطین کے انفارمیشن سنٹر کی رپورٹ کے مطابق رفح گذرگاہ کے ایک سیکورٹی عہدیدار نے کہا ہے کہ حکومت مصر کی اطلاع کے مطابق رفح گذرگاہ کو پیر سے تین دنوں کے لئے کھولا جا رہا ہے تاکہ فلسطینی حجاج کے لئے سعودی عرب جانے، اور مصر میں واقع اس گذرگاہ کے حصے میں سرگرداں فلسطینیوں کے غزہ واپس جانے کے لئے حالات سازگار ہوسکیں- 

فلسطین کے وزیراوقاف یوسف ادعیس نے بھی کہا ہے کہ غزہ کے حجاج کا پہلا گروہ رفح گذرگاہ سے بیت اللہ الحرام کے لئے روانہ ہو گا اور جن دنوں میں رفح گذرگاہ کھلی رہے گی اس دوران دو ہزار آٹھ فلسطینی غزہ سے حج کے لیے روانہ ہوں گے-

 واضح رہے کہ مصری حکام نے گذشتہ جولائی کے مہینے سے رفح گذرگاہ کو مکمل طور پر بند کر رکھا ہے، اور ضرورت مند افراد کو بیرون ملک سفر کرنے یا غزہ واپس آنے کے لئے کبھی کبھار اس گذرگاہ کو کھول دیا جاتا ہے-

حکومت مصر کا کہنا ہے کہ رفح گذرگاہ کو مستقل اور مکمل طور پر کھولا جانا اسی صورت میں ممکن ہے کہ جب مصر کے صوبہ شمالی سینا میں امن و امان برقرار ہو گا- واضح رہے کہ اس صوبے کے سرحدی علاقوں میں سیکورٹی اور فوجی چیک پوسٹوں کو بارہا حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے-

ٹیگس