مصر کے صوبہ سینا میں سترہ دہشت گرد ہلاک
Sep ۰۷, ۲۰۱۵ ۰۸:۵۶ Asia/Tehran
مصر کے صوبہ سینا کے بعض علاقوں پر فوج کے حملوں میں داعش سے وابستہ ایک دہشت گرد گروہ کے سترہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں-
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق شمالی سینا میں رفح شیخ زوید اور العریش کے علاقوں میں مصری فوج کی کارروائیوں میں متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں-رپورٹ کے مطابق ان کارروائیوں میں پچاس افراد کو شمالی سینا میں دہشت گردانہ واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار بھی کر لیا گیا ہے- اسی طرح مصر کے سیکورٹی اہلکاروں نے بتایا ہے کہ اخوان المسلمین کے ایک رہنما کو دہشت گرد گروہ میں رکنیت اور شمالی سینا میں تشدد بھڑکانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے-
قابل ذکر ہے کہ دو ہزار تیرہ میں مصر کے قانونی صدر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد جزیرہ نمائے سینا میں مسلح افراد کے حملوں میں اضافہ ہوا یہاں تک کہ اس علاقے میں امن و امان قائم کرنے میں حکومت مصر کو مشکلات کا سامنا ہے-