Sep ۰۵, ۲۰۱۵ ۱۲:۴۱ Asia/Tehran
  • اسرائیلی وزیراعظم نتن یاھو
    اسرائیلی وزیراعظم نتن یاھو

برطانیہ میں ایک لاکھ افراد نے ایک طومارپر دستخط کرکے اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے-

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک لاکھ برطانوی شہریوں نے اس ملک کی پارلیمنٹ کی ویب سائٹ پرکمپین چلاکراسرائیلی وزیراعظم کو گرفتارکرنے کا مطالبہ کیا ہے- انھوں نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ بدھ کو نتن یاھو کے لندن پہنچتے ہی انھیں غزہ میں جنگی جرائم انجام دینے کے الزام میں گرفتارکریں-

 برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ بعض حکام کوعدالتی تحفظ حاصل ہے اورانھیں گرفتارنہیں کیا جا سکتا-
یہ ایسےعالم میں ہے کہ ا گرکمپین چلانے والوں کے دستخط ایک لاکھ تک پہنچ جائیں تو پارلیمنٹ کواس مسئلے کا جائزہ لینا چاہئے-

دوہزارچودہ میں غزہ پرصیہونی حکومت کے حملوں میں پانچ سوستتربچوں سمیت دوہزار دوسوسے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے تھے جبکہ گیارہ ہزارایک سوافراد زخمی ہوگئے تھے جن میں تین ہزارتین سوچوسٹھ بچے، دوہزاراٹھاسی خواتین اورچارسو دس سن رسیدہ افراد تھے-

ٹیگس