ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ملک کے مختلف صوبوں اور شہروں میں منائے گئےعالمی یوم علی اصغر کی جھلکیاں
Jul ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
کربلا کے شیر خوار حضرت علی اصغر علیہ السلام کی یاد میں عالمی یوم علی اصغر 12 جون بروز جمعہ مطابق 6 محرم الحرام کو پورے ایران سمیت دنیا کے پینتالیس ملکوں میں چھے ہزار مقامات پر منایا گیا۔
اسی مناسبت سے ایک پروگرام مصلیٰ تہران یعنی امام خمینی عیدگاہ میں منعقد ہوا ہے جس میں خواتین اپنے بچوں کو آغوش میں لے کر شریک ہوئیں ۔ اس موقع پر ماؤں نے اپنے بچوں کو سبز لباس پہنا رکھا ہے اور ان کی پیشانیوں پر پٹی بندھی ہے جس پر یا علی اصغر، لبیک یا امام زماں (عج) لکھا ہوا تھا اور خواتین اپنے بچوں کو راہ امام زماں (عج) میں قربان کرنے کا عہد کر رہی تھیں۔