Feb ۲۴, ۲۰۲۴ ۲۰:۵۸ Asia/Tehran
  • خان یونس میں متعدد صیہونی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

خان یونس کے مغرب میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے ایک کارروائی میں کم سے کم 6 غاصب صیہونی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز فلسطینی مجاہدین بریگیڈ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کی فوجی شاخ قدس بریگیڈ کے ساتھ مل کر صیہونی فوج کے خلاف ایک کارروائی انجام دی گئی ہے۔ بیان کے مطابق اس مجاہدانہ کارروائی میں فلسطینی نشانہ بازوں کے ذریعہ کم سے کم 6 غاصب فوجی ہلاک ہوگئے۔

 الاقصیٰ بریگیڈ نے بھی ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں کے کئی مراکز پر وسطی علاقے کے شمال مشرق میں "نتساریم" کے محور پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔ الاقصیٰ بریگیڈ نے خان یونس میں صہیونی ٹھکانوں پر مارٹر حملوں کی بھی خبر دی ہے۔

دریں اثنا صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے جنوبی غزہ پٹی میں ایک کارروائی کا ذکر کرتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کے کم از کم 7 فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

ٹیگس