شیخ محمد علی جمالوی و بشارت حسین۔ پاکستان
Apr ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۴:۳۹ Asia/Tehran
شیخ محمد علی جمالوی و بشارت حسین صاحبان کا تعلق گاؤں اسقرداس، ضلع نگر سے ہے۔
یہ ان کا مشترکہ خط ہے جس میں لکھتے ہیں کہ ہم ضلع نگر کے گاؤں اسقرداس سے آپ سے مخاطب ہیں۔ کافی عرصے کے بعد آپ کے پروگرام بزم دوستاں میں شریک ہونے کا موقع ملا ہے۔ امید ہے کہ آپ جناب ہم دونوں کی حوصلہ افزائي فرمائيں گے۔ آپ کے تمام پروگرام بہت شوق اور لگن سے سنتے ہیں اور دوسروں کو بھی سننے کی تلقین کرتے ہیں۔ ہم دونوں آپ کے پروگرام اس وقت سے سنتے آ رہے ہیں جب ریڈیو زاہدان سے پروگرام نشر ہوتے تھے۔آپ کے توسط سے محترم جناب لیاقت علی اعوان صاحب اور ان کے کلب کے دیگر ممبران کو خلوص بھرا سلام پیش خدمت ہے۔