صیہونی حکومت زوال کے دہانے پر؛ حزب اللہ لبنان کے سربراہ شیخ نعیم قاسم
صیہونی حکومت کے توسط سے لبنان میں پیجر آپریشن کے ایک سال پورا ہونے کے موقع پر حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے اس دہشت گردانہ کارروائی کے زخمیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل تباہ ہو جائے گا کیونکہ وہ غاصب اور جارح ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: العہد نیوز ایجنسی کے مطابق لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ جان لو کہ اسرائیل تباہ ہو جائے گا کیونکہ وہ غاصب، ظالم، مجرم اور جارح ہے اور مزاحمتی مجاہدین، آزادی تک اس کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے پیجر دھماکوں کے زخمیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے آپ کو لڑائی سے باہر نکالنا چاہا، لیکن آپ ثابت قدم رہے۔شیخ نعیم قاسم نےمزید کہا کہ آپ اپنے زخموں کو مندمل کر رہے ہیں اور آپ ان پر قابو پا لیں گے اور آپ اس امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں اور صحت یاب ہو رہے ہیں۔ آپ بصیرت کے ساتھ اپنے راستے پر گامزن ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن جنگ میں آپ کے کردار کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن آپ اپنا کردار ادا کرتے رہے، آپ سب سے بڑے مزاحمت کار ہیں۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ آپ کے زخم بھر جائیں گے اور آپ ان پر قابو پائیں گے اور یہ سب سے اہم چیز ہے۔ آپ حضرت ابوالفضل العباس(ع) کے پیروکار ہیں، آپ نے آزمائش کا سامنا کیا اور اس میں کامیاب ہوئے۔