سرفراز عالم - ہندوستان
Jun ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
یہ خط ارسال کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست بہار کے علاقے گھڑیا سے سرفراز عالم صاحب نے اپنے اس خط میں سرفراز عالم صاحب نے لکھا ہے کہ
عمل کسی عامل کے بغیر
نظم کسی ناظم کے بغیر
عمارت کسی معمار کے بغیر
نقش کسی نقّاش کے بغیر
مخلوق کسی خالق کے بغیر
اور کوئی بھی موجود کسی موجد کے بغیر
انسان کی فطرت کبھی یہ باور نہیں کرسکتی ، اس کا وجدان پکارتا ہے کہ ایسا ہونا ممکن نہیں۔
اس کی فطرت اپنی بناوٹ میں ایک ایسے سانحے لے کر آتی ہے کہ جس میں یقین و ایمان ہی ڈھل سکتا ہے، شک اور انکار کی اس میں کوئی گنجائش نہیں۔
یہ مختصر تحریر ارسال کررہا ہوں سارے پروگرام اچھے جارہے ہیں سب دوستوں کا سلام۔