اعظم علی سومرو -پاکستان
اعظم علی سومرو کا تعلق خیر پور میرس سندھ پاکستان سے ہے۔
انہوں نے سات جولائی کو لکھے گئے اپنے خط میں پروگرام گھر اور گھرانا کے حوالے سے لکھا ہے کہ اس پروگرام میں بچوں کی پرورش و تربیت کے حوالے سے بہت اہم اور مفید معلومات شامل تھیں اور پروگرام میں بچوں کی دینی اور اخلاقی تربیت کے حوالے سے بنیادی اور ضروری پہلوؤں اور تقاضوں کا نہایت عمدگی سے احاطہ کیا گیا اور اس حوالے سے والدین کی اولین ذمہ داری کو بہت بہترین انداز سے اجاگر کیا گیا۔ اعظم سومرو صاحب نے ریڈیو تہران کے دیگر پروگراموں پر تبصرہ کرنے کے ساتھ تحریر کیا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ آج کے مادی دور میں کہ جب مجموعی طور پر ہمارے معاشرے اخلاقی طور پر پستی کی طرف مائل اور انسانی رشتے شکست و ریخت کا شکار ہیں یہ دینی تعلیمات ہی ہیں کہ جن کو بروئے کار لاکر ہم ایک بہترین اور مثالی معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔ آخر میں وہ لکھتے ہیں کہ بہترین پروگرموں پر اسلامی جمہوریہ ایران کے میرے پسندیدہ براڈ کاسٹنگ اسٹیشن ریڈیو تہران کا شکریہ۔