Jan ۱۳, ۲۰۲۲ ۲۰:۵۱ Asia/Tehran
  • چودھری فہیم نور- پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے عالمی لسنرز متحدہ تنظیم اف پاکستان کے سربراہ چودھری فہیم نور صاحب نے

لکھتے ہیں کہ جناب ساجد رضوی صاحب کا تعلق ہماری تنظیم کے ساتھ بہت گہرا تھا میرے ایک استاد کی حیثیت رکھتے تھے 25 سال کا تعلق ہے دل خون کے آنسو روتا ہے زندگی کے ہر موڑ پر میری رہمنائی فرمائی انہوں نے،  تنظیم کا کوئی بھی پروگرام ہو ہمشیہ ریڈیو پروگرام پورا کا پورا تنظیم کے نام کرتے تھے۔ سالانہ نمائش ہو اپنی آواز کے جادو سے نمائش اور پروگرام سالانہ لسنزز کانفرنس میں ہماری مدد اور رہنمائی فرماتے تھے. ایران کے دورہ پر ان کی میزبان میرے پاس الفاظ نہیں ہے میں خراج تحسین پیش کر سکو ایک اعظیم شخصیت کے مالک تھے۔ ایک بار پھرجناب ساجد رضوی کے انتقال پر تعزیت قبول فرمائے. عالمی لسنزز متحدہ تنظیم آف پاکستان نے جناب ساجد رضوی مرحوم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں پاکستان بھر سے سینئر سامعین اور تنظیم کے عہدیدارن کو دعوت دی گی ہیں۔   ھم عالمی متحدہ لسنرز تنظیم آف پاکستان کے پلیٹ فارم سے بھی ریڈیو تہران اسلامی جمہوریہ ایران کی بہت عظیم شخصیت جناب ساجد رضوی صاحب کے انتقال پر بہت دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعاگو ھیں اللہ پاک ان کی اگلی زندگی میں آسانیاں پیدا کرے اللہ ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

 

ٹیگس