شفاقت باجوہ - پاکستان
یہ خط ارسال کیا ہے سیالکوٹ ریڈیو لسنرز کلب کے صدر شفاقت باجوہ صاحب نے چونڈہ سیالکوٹ پنجاب پاکستان سے لکھتے ہیں
کہ ریڈیو تہران کی نشریات پابندی کے ساتھ سنی جارہی ہیں اور تمام پروگرام بہترین انداز میں پیش کیئے جارہے ہیں تلاوت سے پروگرام کا آغاز جو دل نور قرآن سے منور کرتا ہے خبریں تبصرے ، سیاسی گفتگو سب کی سب بہترین انداز میں پیش کیئے جاتے ہیں اور ہم اس سے استفادہ کرتے ہیں ریڈیو تہران کے خصوص پروگرام بھی نہایت معیاری اور قابل تعریف ہیں سن کر دل باغ باغ ہوجاتا ہے ، ریڈیو تہران کے دیگر ہفتہ وار پروگرام بھی جو تینوں وقت کی نشریات نشر ہوتے ہیں قابل تعریف اور استفادہ ہوتے ہیں سن کر بڑا لطف آتا ہے ، حسین تقوی شفاقت باجوہ صاحب نے اپنے اس خط میں پیش کیئے جانے والے موضوعات کے حوالے سے بھی لکھا ہے اور اس سے ایسا لگتا ہے کہ جناب شفاقت باجوہ صاحب ریڈیو تہران کی نشریات بہت توجہ سے سنتے ہیں۔