Jan ۱۳, ۲۰۲۲ ۲۱:۱۴ Asia/Tehran
  • غلام حسین سمّوع - پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر ٹنڈو محمد خان سے غلام حسین سمّوع نے لکھتے ہیں

کہ ریڈیو تہران کے پروگرام وقت نکال کر پابندی کے ساتھ سن رہا ہوں اور کوشش ہوتی ہے کہ اگر مل میں بھی ہوں ریڈیو تہران کی نشریات سنو لیکن کبھی کبھی کام کے دباؤ کی وجہ سے سن نہیں پاتا سارے پروگرام اچھے جارہے ہیں ، خبریں سیاسی پروگرام میں میری دلچسپی زیادہ رہتی ہے اس کے علاوہ دیگر ہفتہ وار اور خصوصی پروگراموں کے سلسلے بھی مجھے بہت اچھے لگتے ہیں ہفتہ وحدت اسلامی کے حوالے سے پیش کیئے جانے والے پروگرام کو سن بہت اچھے تھے اسلامی جمہوریہ ایران ہر سال ماہ ربیع الاول میں اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے تہران میں عالمی کانفرنس منعقد کرتا ہے اور اس سال بھی اس کانفرنس کا انعقاد ہوا اور بہترین انداز میں دنیا بھر سے آئے ہوئے علمائے کرام اور دانشوروں نے شرکت کی ہم بھی ہر سال ہفتہ وحدت اسلامی کی مناسبت سے ٹنڈو محمد خان میں بارہ ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے شرکاء کا خیر مقدم کرنے کے لئے ایک کیمپ لگاتے ہیں اور اس میں شربت اور میٹھائی تقسیم کی جاتی ہے ہمارے اس عمل سے شیعہ و سنّی مسلمانوں کے درمیان اسلامی اخوت و بھائی چارے میں اضافہ ہوتا ہے اور اب یہ سلسلہ پورے پاکستان میں جاری رہتا ہے اور اس سال اس میں مزید اضافہ ہوا ہے ہمیں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کے اس فرمان کو نہیں بھولنا چاہیے کہ جس میں آپ نے فرمایا تھا کہ شیعہ و سنّی میں اخلافات پیدا کرنے والے نہ شیعہ ہیں نہ سنّی بلکہ و سامراج کے ایجنٹ ہیں۔

ٹیگس