Jun ۰۸, ۲۰۲۲ ۲۰:۳۵ Asia/Tehran
  • یاسین محمد - ہندوستان

یہ خط ارسال کیا ہے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے صدر مقام سری نگر سے یاسین محمد صاحب نے

لکھتےہیں کہ میری اور میرے اہل خانہ کی طرف سے نوروز بہت بہت مبارک ہو مجھے معلوم ہے کہ ایران میں نوروز کا جشن لگ بھگ دو ہفتے منایا جاتا ہے اور ہر طرف جشن و سرور کا سماع ہوتاہے، ایران کے مختلف علاقوں میں نوروز کی اپنی علاقائی رسومات انجام دی جاتی ہیں اور لوگ ان ایام سے لطف اندوز ہوتے ہیں ہمارے علاقے میں بھی نوروز نہایت جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے اور گھروں میں مزیدار پکوان تیار کیئے جاتے ہیں مخصوص مٹھیائیاں بنائی جاتی ہیں اور لوگ ان ایام کی مبارک باد دیتے ہیں بہرحال ایران میں یہ جشن اپنے روائتی انداز میں منایا جاتا ہے اور لوگ ان ایام کا پورے سال انتظار کرتے ہیں ریڈیو تہران بھی ان ایام میں بہترین پروگرام نشر کرتا جس میں ایران میں نوروز کی رسم کے حوالے سے معلومات فراہم کی جاتی ہے۔

ٹیگس