Sep ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
  • محمد مطہر موسوی - ہندوستان

یہ خط ارسال کیا ہے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے کرگل لدّاخ سے محمد مطہر موسوی نے لکھتے ہیں کہ

امام خمینی رح کا ہم سے بچھڑے 33 سال کا عرصۂ ہوچلا ہے اور آج ہم ان کی برسی ایسے حالات میں منارہے ہیں کہ دنیا خاص طور پر مسلم امہ میں آپ کا پیغام امن و دوستی لوگوں کے درمیان مکمل طور پر موجود ہے امام خمینی رح نے ایران کے اسلامی انقلاب کو دنیا بھر کے مستضعفین اور محروم لوگوں سے متعلق قرار دیا اور ایران کے اسلامی انقلاب کی آواز کو مظلوم اور کمزور طبقے کی حمایت پر مبنی آواز قرار دیا اور آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ مزاحمت کا محاذ اور اسلامی تحریکوں کی جدوجہد میں امام خمینی رح کے افکار و نظریات کی جھلک نظر آتی ہیں قومیں بیدار ہوچکی ہیں اور جہاں بھی ہم دیکھ رہے ہیں مظلوموں کے حامی و ناصر موجود ہیں اور یہ فکر فکر خمینی ہے جسے آج رہبر انقلاب اسلامی لیکر چل رہے ہیں ہمارے علاقے میں بھی امام خمینی رح کی برسی کے مناسبت سے ایک بہت بڑا پروگرام منعقد ہوا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائےکرام اور شخصیات نے شرکت کی اور امام خمینی رح کی سیاسی اور معنوی حیات طیبہ کے حوالے سے گفتگو کی، ریڈیو تہران نے بھی ان ایام میں بہترین پروگرام پیش کیئے جس پر ہم ریڈیو تہران کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ٹیگس