Sep ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
  • ضیاء االرحمن سیفی - ہندوستان

یہ خط ارسال کیا ہے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے مرکز سری نگر سے ضیاء االرحمن سیفی صاحب نے لکھتے ہیں

ریڈیو تہران کی نشریات انٹرنیٹ کے ذریعے سنی جارہی ہیں وہ بھی جب انٹر نیٹ کی سہولت دستیاب ہو ویسے معمول کے ایام میں انٹرنیٹ بحال رہتا ہے لیکن جب سری نگر کے حالات کشیدہ ہوجاتے ہیں تو عارضی طور پر انٹرنیٹ سروس بند کردی جاتی ہیں بہرحال یہ تمام کام حکومت اپنی سیکیورٹی کے لئے کرنے کا دعوی کرتی ہے لیکن عوام کے جذبات کو کوئی نہیں روک سکتا ۔ ریڈیو تہران سے سری نگر کی رپورٹیں بھی برادر سبط محمد حسن ارسال کرتے ہیں ان سے بھی ریڈیو تہران کے بارے میں گفتگو ہوتی رہتی ہے۔ ریڈیو تہران کی نشریات مجھے بہت پسند ہیں علاقائی حالات سے آشنائی کے علاوہ ایران کی ترقی و پیشرفت کے حوالے سے آگاہی حاصل ہوتی ہے فلسطین میں الجزیرہ کی رپورٹر شیریں ابو عاقلہ کی شہادت نے دل کو غمزدہ کیا اس واقعہ کے بعد غاصب اسرائیل کے فوجیوں نے ایک اور خاتون رپورٹر کو شہید کیا، ہمیں فلسطین کے بارے میں ریڈیو تہران سے مکمل اور حقیقت پر مبنی خبریں سننے کو ملتی ہیں۔

ٹیگس