تلاش
-
Sep ۳۰, ۲۰۲۰
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی رضآکار فورس الحشد الشعبی کے نائب سربراہ جنرل ابو مہدی المھندس کو قتل کرنے کا امریکی مقصد، داعش دہشتگرد گروہ کو دوبارہ زندہ کرنا تھا۔
-
Sep ۳۰, ۲۰۲۰
حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی شہادت سے امریکہ علاقے میں داعش کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش شروع کر رہا ہے۔
-
Sep ۳۰, ۲۰۲۰
جنرل قاسم سلیمانی شہید، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بہادر جنرل تھے جنہوں نے اپنی جہادی اور فوجی زندگی کا آغاز 40 سال پہلے امریکہ اور عرب ممالک کے ایما پر عراقی صدر صدام حسین کے ایران پر فوجی حملے اور جارحیت کے بعد کیا۔
-
Sep ۲۶, ۲۰۲۰
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے عراقی ہم منصب سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
-
Sep ۲۴, ۲۰۲۰
یہ خط ارسال کیا ہے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے پارہ چنار سے قاسم علی بنگش نے
-
Sep ۲۰, ۲۰۲۰
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کا ایک سپاہی وضاح شمس الدین آج موصل میں دہشتگرد تکفیری ٹولے کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں کے دوران شہید ہو گیا۔ اس موقع پر شہید کو تلقین کرنے والے عالم دین کے جملے قابل غور ہیں جو مختلف دعاؤں کے ساتھ ساتھ شہید کو خطاب کر کے یہ بھی کہہ رہے کہ خوش نصیب ہو تم، آج کی شب تم قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کے مہمان ہو، انہیں ہمارا سلام پہونچا دینا۔
-
Aug ۳۱, ۲۰۲۰
استقامتی محاذ کے دو عظیم کمانڈر اور جگری دوست، ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر قاسم سلیمانی اور عراق کی عوام رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس رواں برس تین جنوری کو بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید کر دئے گئے تھے۔ اس سال پہلا ایسا محرم تھا کہ مظلوم کربلا کے یہ حقیقی چاہنے والے اس دنیا میں نہ تھے۔ یہی احساس سبب بنا کہ مقامات مقدسہ بالخصوص کربلا کی تاراجی کا خواب دیکھنے والے تکفیری ٹولے داعش کو شکست دینے والے ان دو سورماؤں کو روز عاشور بین الحرمین یاد کیا گیا۔
-
Aug ۲۰, ۲۰۲۰
آج صدر جمہوریہ ڈاکٹر روحانی کے ہاتھوں حاج قاسم سلیمانی بیلسٹک میزائل کی رونمائی کی گئی جسے بہت کم وقت میں چلانے کے لیے آمادہ اور فائر کیا جا سکتا ہے۔ یہ میزائل تیز رفتاری کے ساتھ ریڈار کی رینج میں آئے بغیر چودہ سو کلومیٹر کی حدود میں طے شدہ ہدف کو پوری اکیوریسی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ بیلسٹک میزائل مکمل طور پر ٹیکٹیکل ہے اور دنیا میں مروجہ میزائلوں کے برخلاف ایرو ڈائنامک کنٹرول سسٹم پر استوار ہے جس کی دنیا میں کوئی مثال موجود نہیں۔
-
Aug ۲۰, ۲۰۲۰
صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے دفاعی صنعتوں کے قومی دن کے موقع پر متعدد دفاعی منصوبوں کی رونمائی اور ان کا افتتاح کیا ہے۔
-
Aug ۰۵, ۲۰۲۰
اسلامی جمہوریہ ایران میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی زندگی، داعش کا خاتمہ اور مزاحمتی محاذ کی طاقت اور اقتدار نامی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
-
Aug ۰۴, ۲۰۲۰
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل نے زور دے کر کہا ہے کہ ہم یقینی طور پر شہید جنرل سلیمانی کے خون کا انتقام لیں گے اور اس مقدس راہ پر، جس کا ایک حصہ انھوں نے طے کر لیا تھا، ان شاء اللہ ہم آخر تک چلتے رہیں گے جو قدس شریف کی آزادی، اسلام کے دشمنوں کی موت اور انھیں اسلامی علاقوں سے باہر نکالنا ہے اور ہم اس راستے میں کہیں بھی نہیں رکیں گے۔
-
Jul ۲۶, ۲۰۲۰
ایران کے نائب وزیر خارجہ اور عالمی امور میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر امیر حسین عبد اللہیان نے کہا کہ عراق میں واقع امریکی فوجی چھاونی عین الاسد پر ایران کے میزائل حملے صرف جنرل قاسم سلیمانی کی گاڑی کا انتقام تھے۔
-
Jul ۲۳, ۲۰۲۰
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کا بہیمانہ قتل، امریکہ کے لئے کلنگ کا ٹیکہ ہے اور ایرانی قوم کو عراقی حکومت سے شہید قاسم سلیمانی کے قتل کے معاملے کی بھر پور پیروی کرنے کی توقع ہے۔
-
Jul ۲۰, ۲۰۲۰
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران ہمیشہ بغداد اور اربیل کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔ انہوں نے یہ باتیں عراقی کردستان کی انتظامیہ کے صدر مقام اربیل میں کرد رہنماؤں سے ملاقاتوں میں کہیں۔
-
Jul ۱۹, ۲۰۲۰
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج بروز اتوار اپنے دورۂ عراق کا آغاز سپاہ قدس کے سابق کمانڈر، سردار اسلام جنرل قاسم سلیمانی کی جائے شہادت سے کیا۔
-
Jul ۱۳, ۲۰۲۰
اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر نے دنیا میں امریکہ کے دہشتگردانہ اقدامات خاص طور سے شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے نتائج کی نسبت خبردار کیا ہے.
-
Jul ۱۱, ۲۰۲۰
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے قاسم سلیمانی کے قتل کو امریکہ کی ریاستی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دہشتگردانہ اقدام کے تعلق سے امریکہ کو بین الاقوامی سطح پر جوابدہ ہونا ہوگا۔
-
Jul ۱۰, ۲۰۲۰
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی حکومت شہید جنرل قاسم سلیمانی کے اہداف و مقاصد سے جتنا ان کی زندگی میں خوفزدہ تھی، اس سے زیادہ ان کی شہادت کے بعد خوفزدہ ہو گئی ہے۔
-
Jul ۰۹, ۲۰۲۰
سردار اسلام شہید قاسم سلیمانی کے قتل کے بارے میں اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ پر امریکہ چراغ پا ہو اٹھا۔