Jan ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
  • قاسم سلیمانی کی شہادت نے ٹرمپ کی ناتوانی کو ثابت کردیا: جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کے ہوائی حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام نے امریکی صدر ٹرمپ کی ناتوانی اوربدبختی کو ظاہر کردیا کہ وہ کس طرح ایک مرد میدان کے خلاف اقدام کرتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر ایران کے ٹیلی ویژن چینل 3 کے پروگرام میں کہا کہ امریکی حکام کو قاسم سلیمانی سے خوف و وحشت تھا اور وہ انھیں مرد میدان سمجھتے تھے۔ شہید قاسم سلیمانی نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر شام اور یمن میں امریکہ کو شکست دی۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ میدان جنگ کی طرح  سفارتکاری میں بھی شہید قاسم سلیمانی لاجواب تھے اور انہوں نے میدان جنگ میں دہشتگردوں کو شکست دینے کے ساتھ ساتھ امن و صلح کیلئے بھی جدوجہد کی اور وہ سفارتکاری کے میدان  کے بھی ہیرو تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس تین جنوری کو امریکی دہشتگرد فوج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم پر ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر، جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس کو ان کے ساتھیوں کے ہمراہ ڈرون حملہ کر کے شہید کر دیا تھا۔ امریکہ کے اس مجرمانہ اقدام کے بعد عراقی پارلیمنٹ میں ملک سے تمام امریکی فوجیوں کے انخلا کا قانون منظور کیا جا چکا ہے۔

ٹیگس