Apr ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۲ Asia/Tehran
  • داعش کی شکست کا سہرا شہید قاسم سلیمانی کے سر جاتا ہے: جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان اور عراق میں امن برقرار ہوا ہے اور داعش کو شکست ہوئی ہے اوراس کا کریڈٹ شہید جنرل قاسم سلیمانی کو جاتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ جب میں بغداد ایر پورٹ پہنچا تو اپنے دیرینہ دوست شہید جنرل قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھ شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہونے والے شہداء کی جائے شہادت پر حاضر ہوا اور ایک بار پھر سابق امریکی صدر ٹرمپ کی جارحیت کے مقابلے میں ان  شہداء کی شجاعت و دلیری پر فخر کرتا ہوں ۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ گزشتہ 20 سال سے شہید جنرل قاسم سلیمانی کے ساتھ ان کی دوستی تھی اور میں ان کا دل کی گہرائی سے احترام کرتا ہوں اور ہماری دوستی ان کی شہادت تک قائم تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایرانی عوام اور اسی طرح ملک اور ملک سے باہر بھی بند دروازوں کے پیچھے اور کھلی فضا میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شجاعت، بہادری، امن پسندانہ سوچ اور ان کی انسانیت کی تعریف کی اور میں نے ہمیشہ کہا کہ اگر افغانستان اور عراق میں امن برقرار ہوا ہے اور داعش کو شکست ہوئی ہے تو اس کا کریڈٹ شہید جنرل قاسم سلیمانی کو جاتا ہے۔

ٹیگس