Mar ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran

حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ ان الفاظ کے ذریعے شہید جنرل قاسم سلیمانی کو یاد فرماتے ہیں۔

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے جنرل سکریٹری سید حسن نصراللہ، قدس بریگیڈ کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کو یاد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ جب کسی شخص کی عمر بڑھنے لگتی ہے تو وہ دیکھتا ہے کہ بڑھاپے کی گرد اس کی داڑھی اور سر کے بالوں پر جم گئی ہے ، وہ گھبرانے لگتا ہے کہ کہیں بیماری کی حالت میں یا بستر پر اس کی موت واقع نہ ہو جائے، لیکن جنرل سلیمانی وہ تھے جو محاذوں پر حاضر رہتے تھے، میزائلوں اور گولیوں کی بارش کے دوران، جس کی وجہ سے لاشوں کے ڈھیر لگ جاتے تھے۔  اپنی عمر کے آخری برسوں میں، جنرل قاسم سلیمانی زیادہ تر گریہ کرتے رہتے تھے، جب وہ شہداء کو یاد کرتے تھے تو گریہ کرتے تھے ، زیادہ تر ملاقاتوں میں وہ کہتے تھے کہ میں اس دنیا سے تنگ آگیا ہوں ، میں خدا اور شہداء سے ملاقات کا بہت زیادہ مشتاق ہوں۔

 

ٹیگس