Jan ۰۳, ۲۰۲۱ ۲۱:۴۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان، جنرل سلیمانی کی برسی پر قاسم سلیمانی ایوارڈ+ تصاویر

ہندوستان کے صوبہ مغربی بنگال کے شرنیا قصبے میں سردار محاذ استقامت شہید جنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی منائی گئی۔

اس پروگرام کے بانی مولانا سید فیروز حسین زیدی تھے جنہوں نے اپنے افتتاحی خطاب میں جنرل قاسم سلیمانی کی مجاہدانہ زندگی اور امریکہ کے مقابلے میں ان کی پائمردی پر روشنی ڈالی۔ 

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا کی ساری قوموں کو جنرل قاسم سلیمانی کا مرہون منت ہونا چاہئے کیونکہ انہوں نے پوری دنیا کو داعش سے نجات دلائی ہے۔ 

سحر اردو سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فیروز زیدی نے کہا کہ ہندوستان میں پہلی بار جنرل قاسم ایوارڈ سے بنگال یونیورسٹی کے پروفیسر جناب سید حیدر حسن کاظمی صاحب کو ان کی مجاہدانہ خدمات کے باعث نوازا گیا۔ 

پروگرام میں متعدد علماء اور عمائدین نے بھی شرکت کی۔ 

ٹیگس