Mar ۰۶, ۲۰۲۱ ۰۶:۲۲ Asia/Tehran

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی محنت رنگ لائی اور عیسائی برادری کے اہم رہنما پوپ فرانسس عراق کے اہم دورے پر ہیں۔

امیر عبداللہیان نے جمعے کے روز ایک ٹویٹ میں کہا کہ پوپ فرانسس بغداد پہنچ گئے۔ ابو مہدی المہندس، جنرل سلیمانی اور خطے اور عراق میں دہشت گردی اور داعش کے خلاف جدوجہد کے شہداء کی جانفشانیوں کے بغیر آج ویٹیکن کے پاپائے اعظم امن و سلامتی کے ساتھ عراق میں داخل نہیں ہو پاتے۔

دنیا بھر کے کیتھولک عیسائيوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس جمعے کے روز ایک چار روزہ دورے پر عراق پہنچے ہیں۔ ان کا دورہ انتہائي شدید سیکورٹی انتظامات اور بغداد میں آمد و رفت پر پابندی کے درمیان انجام پایا ہے۔

 

 

ٹیگس