تلاش
-
Jan ۱۰, ۲۰۲۰
جمعرات کی شب بغداد ایئر پورٹ پر عراقی مومنین نے اکٹھا ہو کر ایک انوکھے انداز میں شہدائے استقامت کو یاد گیا۔ انہوں نے سپاہ قدس کے کمانڈر قاسم سلیمانی، عراقی رضاکارفورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس اور انکے ساتھیوں کی جائے شہادت پر چراغانی کر کے دعائے کمیل کا اہتمام کیا جس میں مومنین اور الحشد الشعبی کے جوانوں نے شرکت کی۔
-
Jan ۱۰, ۲۰۲۰
حال ہی میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں سپاہ قدس کے شہید کمانڈر قاسم سلیمانی، حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن ںصر اللہ اور حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر شہید عماد مغنیہ کو ساتھ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
-
Jan ۱۰, ۲۰۲۰
روس کے وزیر خارجہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی پرامریکی حملہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
-
Jan ۰۸, ۲۰۲۰
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بدھ کی صبح کو ،جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کا انتقام لینے کے لئے، امریکہ کے جارح اور دہشت گرد فوجیوں کی کاروائی کے جواب میں، عراق میں عین الاسد سے موسوم ، جارح اور دہشت گرد امریکی فوجی اڈے پر دسیوں میزائل داغے ہیں-
-
Jan ۰۸, ۲۰۲۰
گزشتہ جمعرات کی شب امریکی دہشتگردی میں شہید ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی اور انکے ایک ساتھی کو آج بدھ کی صبح انکے وطن کرمان کے گلزار شہدا قبرستان میں سپرد لحد کر دیا گیا۔ تدفین سے قبل بغداد، کاظمین، کربلائے معلیٰ، نجف اشرف، اہواز، مشہد مقدس، تہران، قم اور کرمان میں شہدا کی تشییع عمل میں لائی گئی تھی جس میں کروڑوں کی تعداد میں عراقی و ایرانی عوام شریک تھے۔
-
Jan ۰۸, ۲۰۲۰
ایران کے خلاف منظر عام پر آنے والی،عقل و منطق سے عاری اور جواری امریکی صدر کی گیدڑ بھپکیوں اور دھمکیوں کے جواب میں کرمانی نوجوانوں نے ایک اشارہ کرتے ہوئے مختصر مگر معنیٰ دار پیغام امریکہ کو دیا۔ قابل ذکر ہے یہ دنیا کے حریت پسندوں کا یہ خاص اشارہ دو روز قبل حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے اپنے خطاب کے دوران دیا ہے۔
-
Jan ۰۸, ۲۰۲۰
دلوں کے سردار اور سپاہ اسلام کے عظیم مجاہد شہید قاسم سلیمانی کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا ۔
-
Jan ۰۸, ۲۰۲۰
اسلامی جمہوریہ ایران نے سردار محاذ استقامت شہید جنرل سلیمانی اور دیگر شہدائے استقامت کے خون ناحق کے انتقام کی کارروائي شروع کردی ہے
-
Jan ۰۸, ۲۰۲۰
شام کے عوام نے ملک کے شمالی صوبے حلب کے مشہور اسکوائر پر جمع ہوکر شہید جنرل قاسم اور ان کے باوفا ساتھیوں کو تاریخی خراج تحسین پیش کیا ۔
-
Jan ۰۷, ۲۰۲۰
کرمان میں عوام کے جم غفیر اور اژدہام کے سبب سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین مقررہ وقت پر انجام نہیں پاسکے گی۔
-
Jan ۰۷, ۲۰۲۰
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے علاقے بڈگام میں چوتھے روز بھی ہڑتال رہی اور کئی دیگر علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔
-
Jan ۰۷, ۲۰۲۰
تہران اور قم میں کل مرد مجاہد کی تشییع جنازے کے بعد آج جنرل قاسم سلیمانی سے وداع کا دن ہے۔
-
Jan ۰۶, ۲۰۲۰
تہرانی عوام نمازجنازہ اور تشییع جنازہ میں شرکت کرنے کیلئے تہران یونیورسٹی کی جانب روانہ ہوئے تھے۔
-
Jan ۰۶, ۲۰۲۰
تہران یونیورسٹی میں اب سے تھوڑی دیر قبل رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیتالله العظمی سید علی خامنهای کی امامت میں شہید قاسم سلیمانی، عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومهدی المهندس اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ مرد مجاہد اور استقامتی محاذ کے سپہ سالار جنرل قاسم سلیمانی، عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر اور انکے ساتھیوں کے جلوس جنازہ میں لاکھوں کی تعداد میں سوگواروں اور اعلی سول و فوجی حکام نے شرکت کی-
-
Jan ۰۶, ۲۰۲۰
شہید قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
-
Jan ۰۶, ۲۰۲۰
اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی نے اپنی ساری زندگی فلسطین کی حمایت اور جدوجہد میں گذاری اور وہ قدس کے کمانڈر تھے اور قدس کے شہید ہیں۔
-
Jan ۰۵, ۲۰۲۰
روسی سینٹ کی بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے سربراہ نے قدس بریگیڈ کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کو امریکی صدر کی انتخابی مہم کے لئے انجام دیا جانے والا اقدام قرار دیا ہے۔
-
Jan ۰۵, ۲۰۲۰
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے سینئر کمانڈر ابو مہدی المہندس اور ان کے ہمراہ آٹھ دیگر افراد، جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب میں عراق کے دارالحکومت بغداد ایئرپورٹ پر جارح اور دہشت گرد امریکہ کے وحشیانہ حملے میں شہید ہوگئے-
-
Jan ۰۵, ۲۰۲۰
شہید جنرل قاسم سلیمانی کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔