Feb ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۲ Asia/Tehran
  • جنرل قاسم سلیمانی کا قتل بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی : اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر

اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے دہشتگرد امریکی فوج کے ہاتھوں ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

 اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر آگنس کالامارڈ نے کہا کہ جنرل سلیمانی کا قتل ایسے غلط رویّے کی بنیاد ڈالے گا کہ جو آخرکار ایک المیہ پر منتج ہو سکتا ہے۔

 روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے بھی ابھی حال ہی میں تاکید کی تھی کہ امریکہ نے سپاہ قدس کے کمانڈر کو قتل کر کے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔

امریکہ کی دہشتگرد فوج نے تین جنوری کو بغداد ایئرپورٹ کے باہر جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے چند ساتھیوں پر دہشتگردانہ حملہ کر کے انھیں شہید کردیا تھا۔

شہید جنرل قاسم سلیمانی عراقی حکومت کی دعوت پر اس ملک کے دورے پر تھے۔

 امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کے اعلان کے مطابق اس حملے کا حکم امریکی صدر ٹرمپ نے جاری کیا تھا۔ بہت سے ممالک، گروہوں اور تنظیموں نے امریکہ کے اس دہشتگردانہ اقدام کی مذمت کی ہے۔

 شہید جنرل قاسم سلیمانی، مغربی ایشیا کے علاقے میں داعش سمیت تکفیری و دہشتگرد گروہوں کے خلاف جنگ کا جانا پہچانا چہرہ اور اس جنگ میں فرنٹ محاذ پر تھے۔

ٹیگس