شہید قاسم سلیمانی کے بارے میں سید حسن نصراللہ کا خصوصی انٹرویو
Feb ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۳:۳۸ Asia/Tehran
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی سخت اور مشکلات کے دور کے مرد میدان تھے۔
سپاہ قدس کےکمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کے بارے میں خصوصی انٹرویو میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ جنرل سلیمانی صرف ایک فوجی کمانڈر ہی نہیں تھے بلکہ وہ سبھی سیکورٹی اور سیاسی حالات مسائل پر مکمل عبور رکھتے تھے۔ سید حسن نصراللہ نے مغربی ایشیا میں استقامتی گروہوں کے لئے جنرل سلیمانی کی مدد اور حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جنرل سلیمانی اسرائیل اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ہمیشہ استقامتی اور مزاحمتی گروہوں کے شانہ بشانہ رہے اور ان کی رہنمائی کرتے رہے۔
انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ شہید حاج قاسم سلیمانی کا مکتب اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی کےمکتب سے ہی عبارت ہے کہا کہ استقامتی گروہ شہید قاسم سلیمانی کے مکتب اور مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ سید حسن نصراللہ نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضا کار فورس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس کی شہادت نے استقامتی محاذ کی رگوں میں خون تازہ جاری کردیا ہے کہا کہ ہرجگہ منجملہ، فلسطین، لبنان، شام، عراق، یمن اور افغانستان میں حاج قاسم سلیمانی کو دیکھا اور محسوس کیا جاسکتا ہے۔