سحر نیوز رپورٹ
خصوصی رپورٹ - انداز جہاں
ایران کے سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ادارے کی ورلڈ سروس کے سربراہ ڈاکٹر پیمان جبلی نے کہا ہے کہ امریکا نے پریس ٹی وی کی خاتون اینکر مرضیہ ہاشمی کو گرفتار کر کے اپنا حقیقی چہرہ دنیا والوں کو دکھا دیا۔
۲۳ جنوری بروز بدھ آئی آر آئی بی ورلڈ سروس کے کارکنوں نے مرضیہ ہاشمی کی حمایت میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے اجتماع کیا۔
ایران کے پریس ٹی وی کی اینکر اور صحافی مرضیہ ہاشمی کی امریکا میں غیر قانونی حراست کے خلاف عالمی سطح پر احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
پوری دنیا میں خاتون اینکر مرضیہ ہاشمی سے اظہار یکجہتی کی جا رہی ہے, ایران سمیت دنیا بھر کے آزاد صحافیوں نے پریس ٹی وی کی اینکر پرسن مرضیہ ہاشمی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ آپ بھی اپنی آواز ہم تک پہچا سکتے ہیں۔