May ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۷:۲۵ Asia/Tehran
  • ایران نے 7 امریکی شخصیات اور 5 اداروں پر پابندیاں عائد کر دیں

ایران کی وزارت خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خطے میں امریکی دہشت گردانہ کارروائیوں سے نمٹنے کے لئے سات امریکی شخصیات اور پانچ اداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے امریکہ کی خطے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور دہشت گردانہ اقدامات سے نمٹنے کے قانون کی بنیاد پر دہشت گردانہ کارروائیوں کے ارتکاب میں صیہونی حکومت کی حمایت، مالی معاونت اور دہشت گردی کو فروغ دینے اور فلسطین خاص طور سے غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف جنگ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی وجہ سے 7 امریکی شخصیات اور 5 اداروں پر پابندیاں عائد  کی ہیں۔

پابندیوں کا شکار ہونے والوں میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر مشیر جیسن گرین بلاٹ (Jason Greenblatt) بھی شامل ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران انسانی حقوق کے میدان میں اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے پیش نظر امریکی شخصیات اور اداروں پردہشت گردی کی مالی معاونت، خاص طور پر امریکہ کی ریاستی دہشت گردی کی حمایت کے سبب مذکورہ پابندیوں کا اطلاق کرتا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام ادارے متعلقہ حکام کی منظوری کے مطابق ان پابندیوں کے نفاذ کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔

ٹیگس