May ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
  • امریکی یونیورسٹیوں میں جشن کا ماحول

امریکہ کی دو یونیورسٹیاں، احتجاج کرنے والے طلبہ کے مطالبات قبول کرنے کو تیار ہوگئی ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: جہاں کولمبیا یونیورسٹی نے صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ پر تعلیم جاری رکھنے پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے، وہیں امریکہ کی کچھ یونیورسٹیاں فلسطینیوں کی حمایت کرنے والے طلبہ کے مطالبات کو پورا کرنے کو تیار ہوگئی ہیں۔

فارس نیوز کے مطابق غزہ میں صیہونی حکومت کے فوجی حملوں کے خلاف احتجاج میں اپنے یونیورسٹی کیمپس میں خیمے لگانے والے سیکڑوں طلبا اور کارکنوں اور یونیورسٹی حکام کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بعد امریکہ بھر کی منتخب یونیورسٹیوں میں فتح کا جشن منایا گیا۔

امریکی اخبار یو ایس اے ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ریاست الینوائے میں واقع نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی پہلی امریکی یونیورسٹی بن گئی جس نے اس ہفتے پیر کے روز عوامی سطح پر اعلان کیا کہ اس کے طلباء کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے اور پھر اس ہفتے منگل کو آئی لینڈ ریاست کی براؤن یونیورسٹی کے حکام نے کہا کہ احتجاج کرنے والے طلبا کے ساتھ ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اس امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ احتجاجی مظاہروں کا پرامن اختتام اور طلبا کی فتح بہت اہم کامیابی ہے جبکہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران امریکی پولیس فورسز نے امریکی یونیورسٹیوں میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف احتجاج کو طاقت کا سہارا لے کر دبانے کی کوشش کی اور وسیع پیمانے پر گرفتاریاں کیں ۔

ٹیگس