-
آزادی اسٹیڈیم میں ’’لشکر مہدی (ع)" کا دشمن شکن اجتماع۔ تصاویر
May ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۲:۵۸گزشتہ روز تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں ’’سلام فرماندہ‘‘ کیمپین کے تحت لاکھوں افراد اکٹھا ہوئے اور انہوں نے اپنے زمانے کے امام، نبی خدا کے آخری فرزند، حجت خدا امام زمانہ علیہ السلام کے ساتھ اظہار عقیدت کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے اپنی وفاداری کا اعلان کیا۔یہ اجتماع اپنی نوعیت کا نادر اور تاریخی اجتماع تھا جس میں لاکھوں افراد نے ایک اسٹیڈیم میں جمع ہو کر اپنے زمانے کے امام کو پوری عقیدت و احترام اور اشکبار آنکھوں کے ساتھ ’’سیلیوٹ‘‘ کیا۔ اس اجتماع کی خاص بات یہ رہی کہ اس میں بچوں نے بنیادی کردار ادا کیا۔
-
"سلام فرماندہ" نے سارے ریکارڈ توڑ ديئے، دشمنوں کو کھلا پیغام+ ویڈیو+ تصاویر
May ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۴تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد نے "سلام فرماندہ" (سیلیوٹ کمانڈر) نامی ترانہ پڑھ کر ریکارڈ درج کر دیا۔
-
اگر اپنی ناموس کی پاکیزگی چاہتے ہیں...! ۔ پوسٹر
May ۲۶, ۲۰۲۲ ۲۳:۲۶انسان کے اعمال کی بازگشت خود اسکی جانب ہوتی ہے۔ اسی لئے فرزند رسول امام جعفر صادق علیہ السلام انسان کی ناموس اور اس سے متعلقہ خواتین کی پاکیزگی کا راز بتاتے ہوئے فرماتے ہیں کہ اگر تم یہ چاہتے ہو کہ تمہاری ناموس اور خواتین پاک دامن رہیں تو تم بھی دوسروں کی خواتین اور انکی ناموس کے سلسلے میں پاکدامنی سے کام لو۔ (بحار الانوار،ج ۷۱)
-
سلام فرماندہ ترانہ (اردو)۔ ویڈیو
May ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۲:۱۹امام زمانہ کے سلسلے میں ایران میں تیار شدہ معروف ترانہ ’’سلام فرماند‘‘ (سلام کمانڈر) اب ملکی سطح پر مقبول ہونے کے بعد سرحد پار چھلانگ لگا چکا ہے اور اب تک کئی ممالک اور کئی زبانوں میں یہ ترانہ تیار کیا اور پڑھا جا چکا ہے اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔ بر صغیر بھی اس دوڑ میں پیچھے نہیں رہا اور یہ ترانہ اردو میں بھی تیار کر لیا گیا ہے۔
-
’’سلام فرماندہ‘‘ کے لئے تیار ہوتا تہران کا آزادی اسٹیڈیم+ ویڈیو
May ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۱:۴۲تہران کے آزادی اسٹیڈیم کو ’’سلام فرماندہ‘‘ پروگرام کے لئے تیار کیا جا رہا ہے۔
-
یمن، سعودی ڈرون بیچ شہر میں آگرا۔ ویڈیو
May ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۲:۴۸گزشتہ روز یمن کے دارالحکومت صنعا میں سعودی عرب کا ایک جاسوس ڈرون عوام کے سر پر اچانک آ گرا۔ CH4 ماڈل کا یہ ڈرون سعودی فضائیہ کا تھا۔ اس سے قبل یمنی فورسز نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے صنعا کے فضائی حدود میں ایک سعودی ڈرون کو مار گرایا ہے۔ اس حادثے میں چند یمنی شہید و زخمی ہوئے ہیں۔
-
خونی شہر خرمشہر کی یادگار تصاویر
May ۲۴, ۲۰۲۲ ۰۸:۴۳ایرانی کیلینڈر کے مطابق تین خرداد مطابق چوبیس مئی تاریخ انقلاب کا ایک اہم دن ہے جس دن ایرانی جیالوں نے بعثی دشمن کے چنگل سے خرمشہر کو آزاد کرایا تھا۔
-
حماس نے دکھائی طاقت، اسرائیل میں مچی کھلبلی+ ویڈیو
May ۲۴, ۲۰۲۲ ۲۱:۴۰فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ نے اپنے خصوصی دستوں کی ٹریننگ کا ویڈیو جاری کر دیا ہے جس کے بعد اسرائیلی خیمے میں ہنگامہ مچ گیا ہے۔
-
شہید صیاد خدائی کی تشییع جنازہ کے یادگار لمحات۔ تصاویر+ویڈیو
May ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۸:۰۵تہران اور قرب و جوار کے لوگ دسیوں ہزار کی تعداد میں پاسبان حرم شہید صیاد خدائی کی تشییع جنازہ میں حاضر ہوئے۔ شہید کی نماز جنازہ اور تشییع دارالحکومت تہران کے مرکزی علاقے امام حسین (ع) اسکوائر پر ہوئی۔ اس موقع پر ملک کے سول و فوجی عہدے داروں کے علاوہ بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور اس دہشتگردانہ حملے کو رقم کرنے والے عالمی سامراج بالخصوص امریکہ و اسرائیل کے خلاف فلگ شگاف نعرے لگائے۔
-
حرم رضوی میں دہشتگردی کرنے والا عدالت کے چنگل میں۔ تصاویر
May ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۲:۵۶گزشتہ 7 اپریل کو فرزند رسول حضرت امام رضا علی علیہ السلام کے حرم میں ایک تکفیری دہشتگرد نے تین علما پر چاقو سے حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں حجت الاسلام محمد اصلانی موقع پر ہی شہید ہوگئے تھے جبکہ ان کے دو ساتھیوں کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تھا۔ بعد میں حجت الاسلام دارایی نے بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ دہشتگردانہ حملے کے ذمہ دار تکفیری عنصر کے خلاف مشہد کی ایک عدالت میں کارروائی جاری ہے۔