Sep ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۲:۲۸ Asia/Tehran
  • خلیج فارس کے جزائر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ پی جی سی سی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ بیان میں خلیج فارس کے تین ایرانی جزیروں کے بارے میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور ایران انہیں مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔

 سحرنیوز/ایران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ پی جی سی سی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ بیان میں خلیج فارس کے تین ایرانی جزیروں کے بارے میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور ایران انہیں مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔

بقائی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تنب بزرگ، تنب  کوچک اور ابو موسیٰ ایران کی ارضی سالمیت کا اٹوٹ حصہ ہیں اور یہ جزائر ماضی میں بھی ایران کا حصہ تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی بیانات میں جھوٹے دعوے دہرا کر نہ تو تاریخ بدل سکتا ہے اور نہ ہی حقائق جغرافیائی و قانونی حیثیت کو متاثر کر سکتے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایران اپنے خودمختار حقوق کے تحت ان جزیروں پر امن و سلامتی یقینی بنانے اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

بقائی نے زور دیا کہ خلیج فارس کونسل کو چاہیے کہ وہ خطے میں تعاون اور اعتماد سازی پر توجہ دے اور برطانیہ جیسے تخریبی عناصر کو مداخلت کا موقع نہ دے۔

ٹیگس