-
اسلامی انقلاب کی کچھ جھلکیاں ۔ ویڈیو
Feb ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۱:۴۲عشرہ فجر کی مناسبت پر انقلاب کے دوران پیش آنے والے واقعات و اتفاقات کی کچھ تصاویر یہاں ملاحظہ کریں۔
-
طلبا پر فرانسیسی پولیس کی کرم فرمائی۔ ویڈیو
Jan ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۸اپنے ٹیچرز کی حمایت میں مظاہرہ کر رہے فرانسیسی طلبا پر پولیس نے دھاوا بول کر انہیں لاٹھی ڈندوں سے مارا پیٹا اور بعض کو زمین پر گھسیٹتے ہوئے اپنی گاڑیوں کی طرف لے گئے اور پھر انہیں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے طلبا کے خلاف مرچوں کے اسپرے کا بھی استعمال کیا۔ فرانسیسی ٹیچرز اپنی تنخواہوں اور حکومتی سہولتوں میں اضافے کا مطالبہ کر رہے تھے جن کی حمایت میں پیرس کے کولبرٹ اسکول کے طلبا بھی میدان میں آگئے، مگر انہیں اسکی سخت قیمت چکانی پڑی۔
-
دنیا کا سب سے تیز رفتار آئس کلائمبر۔ ویڈیو
Jan ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۱:۰۷ایران کے قومی کلائمبر محسن بہشتی راد نے سوئیزرلینڈ کے آئس کلائمبنگ کے عالمی مقابلوں میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ محسن بہشتی راد واحد ایسے کھلاڑی رہے جنھوں نے برف کی دیوار پر چڑھنے میں صرف چھے سیکنڈ لگائے اور پہلا مقام حاصل کیا۔ اتنے کم وقت میں ایرانی کھلاڑی نے منزل طے کر کے ملک کے لئے ایک تاریخ رقم کی ہے اور انہیں ان مقابلوں میں دنیا کا سب سے تیر رفتار آئس کلائمبر قرار دیا گیا ہے۔
-
عصائے موسی کا دوسرا وار، رفائل نشانے پر+ ویڈیو
Jan ۲۹, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۰عصائے موسی نامی ایک سائبر گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اُس نے غاصب صیہونی حکومت کی جنگی طیارہ بنانے والی کمپنی پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کو ہیک کر لیا۔
-
جنگی طیارے کو بحری بیڑے پر اتارنے کا سخت مرحلہ+ ویڈیو
Jan ۲۹, ۲۰۲۲ ۰۸:۲۹بتایا جاتا ہے کہ جنگی طیارے کو طیارہ بردار جنگی اور بحری بیڑے پر اتارنا سب سے سخت کام ہے جسے پائلٹوں کو انجام دینا پڑتا ہے۔
-
کمال کا روبوٹ جو ہلکے سے ہلکا اور بھاری سے بھاری کام کرے
Jan ۲۹, ۲۰۲۲ ۰۶:۲۹امریکی انجینئروں نے ایک انتہائی حساس روبوٹ شکنجہ بنایا ہے جو انڈا توڑے اور اس کی زردی بکھیرے بغیر اسے تھام سکتا ہے، یہاں تک کہ ایک باریک انسانی بال بھی اٹھا سکتا ہے۔
-
عصائے موسیٰ کا صیہونیوں پر وار+ ویڈیو
Jan ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۲عصائے موسیٰ نامی ایک سائبر گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اُس نے غاصب صیہونی حکومت کے نصب کردہ سی سی ٹی وی کیمروں کو ہیک کر لیا ہے۔ ساتھ ہی اُس نے ثبوت کے طور پر ٹیلیگرام پر ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
-
قبلۂ اول نے سفید چادر اوڑھ لی۔ ویڈیو
Jan ۲۸, ۲۰۲۲ ۰۸:۳۶ان دنوں دنیا کے مختلف ممالک میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور بہت سے مقامات پر غیر معمولی برفباری کا بھی مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔ برفباری سے فلسطین کا دارالحکومت بیت المقدس بھی مستثنیٰ نہیں رہا اور اُس نے بھی آخرکار سفید چادر اوڑھ ہی لی۔ ویڈیو میں برفباری میں ڈھکے بیت المقدس شہر کو دیکھا جا سکتا ہے۔
-
’’مینی ترین‘‘ پیزا! ۔ ویڈیو
Jan ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۱:۰۶ایک جاپانی فنکار نے بہت چھوٹے سائز میں بڑے ہی دلچسپ انداز میں ایک پیزا تیار کیا ہے جسے ہم نے ’’مینی ترین پیزا‘‘ کا نام دیا ہے۔ ایک عجیب بات یہ کہ پیزا بنانے کے لئے استعمال کئے گئے تمام وسائل بھی بہت چھوٹے سائز کے تھے۔
-
فلائنگ کار کو اڑان بھرنے کی اجازت مل گئی۔ ویڈیو
Jan ۲۶, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۹سلوواکیہ کے ادارۂ نقل و حمل نے ٹیسٹنگ کے تمام مراحل کو کامیابی سے طے کرنے کے بعد فلائنگ کار کو اڑان بھرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ایئر کار نامی اڑان بھرنے کی توانائی رکھنے والی یہ کار ۱۶۰ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ۲۵۰۰ میٹر کی اونچائی پر اڑنے کی توانائی رکھتی ہے۔ اب اس اجازت کے بعد ایئرکار کی پروڈکشن لائن اپنا کام شروع کر دے گی اور جلد ہی یہ کار شائقین کے لئے بازار میں دستیاب ہوگی۔