کھیل میں سیاست کی جھلک، ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا پاکستانی وزیر سے ٹرافی لینے سے انکار
Sep ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۷:۳۸ Asia/Tehran
ہندوستان نے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ جیت لیا لیکن ایشین کرکٹ کونسل کے چیئر مین اور پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا۔
سحرنیوز/ہندوستان: ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا فائنل میچ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان گزشتہ رات کھیلا گیا۔
یہ میچ ہندوستانی ٹیم نے پانچ وکٹ سے جیت لیا۔
میچ ختم ہونے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے چیئر مین محسن نقوی متحدہ عرب امارت کے شاہی خاندان کے افراد کے ساتھ ٹرافی دینے کے لئے اسٹیج پر آئے تو ہندوستانی ٹیم نے ان سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا ۔
اس میچ میں تلک ورما کو ان کے انہتر رن کے لئے پلیئر آف دی میچ اور ٹورنا منٹ کے سات میچوں میں تین و چودہ رن بنانے والے ابھیشیک شرما کو پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈ کا مستحق قرار دیا گیا۔